اسلام آباد (این این آئی)وزارت مواصلات کے محکمہ این ایچ اے نے وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کیلے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پروگرام کے تحت پہلے سال 12000 نوجوانوں کو تربیت دی جائیگی، پیڈ پروگرام اور نان پیڈ دونوں پروگرام اس میں شامل کئے گئے ہیں، این ایچ اے سے وابستہ فرمز کنسلٹنٹ ان نوجوانوں کو مستقبل میں جاب کی فراہمی یقینی بنائیں گی جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کرکے سند حاصل کی ہو۔اس پروگرام میں وہ نوجوان جو ڈگری اور ڈپلومہ کے آخری سال میں ہوں بھی شرکت کر سکتے ہیں، پروگرام سے سول انجینئر، میٹریل انجینئر، آٹو کیڈ آپریٹر، لیب ٹیکنیشن ،انورمینٹل اور سیپ گارڈ ٹرینی تیار ہونگے ، نئے پی ایس ڈی پی میں این ایچ اے کے 40 پراجیکٹس میں انکو انگیج کیا جائیگا۔