لاہور(نیوز رپورٹر) ملک میں ہونے والے جنرل الیکشن پر سہولتوں کا فقدان رہا، این اے 127 اورپی پی148 کے بعض پولنگ سٹیشنوں پر2سے 3گھنٹے بجلی بند رہی اور نہ ہی پولنگ سٹیشن پر پینے کا پانی دستیاب تھا اسی طرح پولنگ عملے اور سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں کو شدید گرمی میں نہ پینے کا پانی مل سکا اور نہ ہی کھانا بر وقت ملا جس پر پولنگ عملے سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی اپنی لیڈروں کو کوستے رہے ، تاہم بارش کے بعد گھوڑے شاہ، کوٹ خواجہ سعید، گجر پورہ،نظام آباد، دھوبی گھاٹ میں ایک گھنٹے سے زائد بجلی بند رہی جس سے پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے عملے کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور حبس سے سرکاری ملازمین اور ووٹروں کو برا حال ہو گیا۔