کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے این اے 249 پرووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی، بدھ کو شہبازشریف کی فیصل واوڈا کی کامیابی کیخلاف الیکشن پٹیشن کی سماعت ہوئی،شہبازشریف کے وکلاء نے الیکشن پٹیشن قابل سماعت ہونے پردلائل مکمل کرلئے ،فیصل واوڈا کے وکیل آج دلائل دیں گے،الیکشن ٹربیونل نے مزید سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔درخواست گزارکا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے 35 ہزار 349 جبکہ شہبازشریف نے 34 ہزار626 ووٹ حاصل کیے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں دیئے گئے ،این اے 249 میں دوبارہ گنتی بھی کرائی جائے ،بعدازاں عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنمارانا مشہود نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کو صوبائی اسمبلی کی دو سیٹوں پرکل 15 ہزارووٹ ملے مگرقومی اسمبلی کی سیٹ پر36 ہزارووٹ کیسے مل گئے ،انہوں نے انکشاف کیا کہ فیصل واوڈا دہری شہریت رکھتے ہیں انکے پاس امریکی پاسپورٹ بھی ہے ،ہم نیب چیئرمین سے پوچھتے ہیں کہ فیصل واوڈا کیخلاف ابھی تک انکوائری کیوں نہیں ہوئی،ہم فیصل واوڈا کیخلاف 62 اور63 کی درخواست دائرکریں گے ۔