کامونکے (نامہ نگار) عوام کی خدمت اور تابعداری کی سیاست ہی ہمارا وطیرہ ہے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سامنے رکھ کر علاقہ کے عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے ۔عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولتیں فراہم کرنے کیلئے این اے 83 کے غریب عوام کیلئے پچاس ہزار سے زائد صحت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما رانا نذیر احمد خاں اور چودھری احسان اللہ ورک نے گزشتہ روز مغل چوک تا گھنیاں چوک تک تعمیر ہونیوالی سڑک کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سیٹھ محمد یونس پگانوالے ، محمد امین چودھری، چودھری شہباز احمد ورک، سید توصیف ہاشمی، میاں ریاض رسول انصاری، صابر حسین منہاس، محمد عارف انصاری، ذوالفقار علی رحمانی بھی موجود تھے ۔