روٹرڈیم (سپورٹس ڈیسک) ہالینڈ میں جاری روٹرڈیم اوپن کی کوارٹر فائنل میں داخل ہوگیا۔ روس کے عالمی نمبر 8 آندرے روبیلف نے برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ مرے جو عالمی رینکنگ میں اب 123 ویں نمبر پر ہیں، گذشتہ روز رابن ہاس کو ہرا کر اگست کے بعد سے اپنا پہلا ٹور لیول میچ جیتا تھا۔ دیگر میچز میں ہالینڈ کے جیرمی چارڈی، روس کے کیرن خیچانوف اور جاپان کے کائی نشیکوری حریف کھلاڑیوں کو زیر کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔