لاہور(کامرس ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان کے گرین ویژن کے تحت این ایف سی سوسائٹی فیز ٹو میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں وزیر امداد باہمی مہر محمد اسلم بھروانہ نے پودا لگایا، اس موقع پر رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب فیصل ظہور، جنرل سیکرٹری سوسائٹی نعمان بٹ ،ایگریکس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر سرفراز احمد وڑائچ و دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت تمام کوآپریٹوز ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہزاروں کی تعداد میں سوسائٹیز میں پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا کیا جا سکے ۔ رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب فیصل ظہور نے کہا کہ تمام کوآپریٹو سوسائٹیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی سوسائٹیز میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائیں ۔ تاکہ وزیر اعظم کے گرین پاکستان کے پروگرام کو آگے بڑھایا جا سکے ۔