کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے این آئی سی ایل سکینڈل میں ایاز خان نیازی سمیت تمام ملزموں کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ احتساب عدالت نے ملزموں کو 7،7سال قید سنائی تھی اور 10سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔ ملزموں میں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی ،حر رہائی گردیزی،عامر حسین،زاہد حسین اور محمد ظہور شامل ہیں۔ ملزموں پر کورنگی میں زمین مہنگے داموں زمین خریدکرخزانے کو49کروڑروپے نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ ریفرنس میں دو ملزمان پلی بارگین بھی کر چکے ہیں۔ ادھر جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کیخلاف ایک ارب 4 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کردیں۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ جسٹس شمس الدین عباسی اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دورکنی بینچ 10 روز میں سماعت کرے گا۔سندھ ہائیکورٹ نے سندھ سمال انڈسٹریز میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر رؤف صدیقی کے وکیل کو دستاویزات کے مشاہدے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔