ساؤپاؤلو(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے صارفین کو دہشت زدہ کردیا جس میں ایک اینا کونڈا زندہ مگر مچھ کو نگلنے کی کوشش کررہا ہے۔ برازیل میں ریکارڈ گئی یہ دہشت ناک ویڈیو ایک اینا کونڈا اور مگر مچھ کے درمیان جنگ کی ہے، تقریباً 6 فٹ لمبا اینا کونڈا مگر مچھ کی جان کے درپے ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینا کونڈا سانپ کے گرد لپٹا ہوا ہے اور اسے نگلنے کی کوشش کر رہا ہے، اس دوران مقامی افراد رسیوں کے ذریعے کھینچ کر دونوں کو الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کچھ دیر کی کوشش کے بعد دونوں علیحدہ ہوگئے ۔