سکرے (نیٹ نیوز،این این آئی)بولیویا کے صدر کے مستعفی ہونے کے بعد اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والی خاتون سینیٹر جینین اینز نے خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیدیا۔جینین اینز کا کہنا ہے کہ ملکی آئین کے مطابق وہ صدر کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں اس لیے ملک کی صدر ہیں، انہوں نے بولیویا میں جلد انتخابات کرانے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے ۔دوسری جانب مستعفی ہونے والے صدر ایو مورالز نے جینین اینز کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے انہیں تختہ الٹنے والی دائیں بازو کی سوداگر سینیٹر قرار دیا ہے ۔