لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے اینٹی سموگ آپریشن کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں واقع 29صنعتی یونٹس کا دورہ کیا ۔ٹیم نے آلودگی کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 12صنعتی یونٹس کو سیل جبکہ 10کو نوٹس جاری کردیئے ۔سیل ہونے والے یونٹس میں ۔آپریشن محکمہ تحفظ ماحول کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز کی سربراہی میں کیا گیا۔علی اعجاز نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری تحفظ ماحو ل ا ور ڈائریکٹر جنرل ماحولیا ت کے احکامات پر کارروائی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف آئندہ بھی کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔