لاہور (سپیشل رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈکوارٹرز سید کرار حسین کی زیر نگرانی میں منعقدہ شہداء ارفع کریم کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو ارفع کریم ٹاور کے باہر فرائض سر انجام دینے والے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی بم دھماکے میں شہادت سے منسوب کیا گیا تھا۔اینٹی رائٹ فورس کی الفا ٹیم ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی جبکہ چارلی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈی آئی جی آپریشز محمد وقاص نذیر نے جیتنے والی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹرافیاں ، شیلڈز اور مختلف انعامات تقسیم کیئے ۔