لاہور (سپورٹس ڈیسک) مایہ ناز اور عظیم غیر ملکی کرکٹر پاکستان کا ہیڈ کوچ بننے کیلئے راضی ہوگئے ، زمبابوے کے سابق کپتان اور انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور نے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مایہ ناز سابق غیر ملکی کرکٹر اینڈی فلاور پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر تمام ہونے کے فوری بعد پی سی بی حکام نے انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور سے رابطہ کیا تھا اور انہیں پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کی پیش کش کی تھی۔ اب اینڈی فلاور پاکستان کا کوچ بننے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد باقاعدہ اعلان کرے گا۔