کراچی (کلچرل رپورٹر) صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز ایم اے رشید کی صاحبزادی ڈھابا چلانے پر مجبور ہو گئیں۔ پریوں کی طرح پرورش پانے والی رافعہ رشید اپنی بیمار بیٹی اور نواسے کے ساتھ اسلام آباد کے نواحی علاقے ترامڑی میں کرائے کے مکان میں ایک کمرے میں زندگی بسر کررہی ہیں ۔ رافعہ راشد بشریٰ بی بی اور وزیرِاعظم عمران خان تک یہ پیغام پہنچانا چاہتی ہیں کہ شیلٹر ہوم کا قیام قابلِ تعریف اقدام ہے لیکن اس کے ساتھ پاکستان کے بڑے شہروں میں نفسیاتی مریضوں کے لیے ہاسٹل بنانے کی بھی ضرورت ہے ، جہاں ان کے علاج، رہائش اور عزت نفس کی حفاظت کا بندوبست ہو۔بنٹی آنٹی کے مطابق خواتین کو اگر کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے قرضہ فراہم کیا جائے اور انہیں ابتدائی 3 ماہ میں سود معاف کیا جائے تو بہت ساری خواتین چھوٹے چھوٹے کاروبار کی مدد سے اپنے مسائل خود حل کرسکتی ہیں۔