اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) ایوان بالا میںڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔ قرارداد طلحہ محمود نے پیش کی جس میںکہا گیا کہ سینٹعافیہ صدیقی کی مسلسل قید پر اظہار تشویش کرتا ہے ،پارلیمنٹ اور پارلیمانی کمیٹیوں کی طرف سے ان کی رہائی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ ایوان حکومت پر زور دیتا ہے کہ وہ ان کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے بھرپور اقدامات کرے ۔ بعد ازاںطلحہ محمود نے کہا کہ جب میری عافیہ صدیقی سے ملاقا ت ہوئی تو وہ زخمی حالت میں تھیں ، انہیںگولیاں لگی ہوئی تھیں ، جب ہم نیویارک پہنچے تو وہ نیویارک جیل میں تھیں ، تاہم انہیں راتوں رات ڈیلاس منتقل کیا گیا اور ہمیں بڑی مشکل سے ان سے ملنے دیا گیا ۔ چیئرمین نے سینٹ سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کی قرارداد دفتر خارجہ کو بھجوائی جائے اور دفتر خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اقدامات کرے ۔