لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) چڑیا گھر میں ایوین انفلونزاوائرس جانوروں اور پرندوں کیلئے جان لیوا، انتظا میہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات شروع کردیئے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے باعث لاہور چڑیا گھر میں کئی جانور اور پرندے ہلا ک ہو چکے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر جب موسم تبدیل ہو رہا ہے تو جانور اس بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں ۔اس حوالے سے چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کو سپلیمنٹ،قوت مدافعت میں اضافے کی ادویات دی جاری ہیں جب ضرورت ہو تو اینٹی بائیوٹک بھی دی جاتی ہے فی الحال جانوراس بیماری سے محفوظ ہیں ۔