لندن (نیٹ نیوز) فوربس کی فہرست کے مطابق31 سالہ وہٹنی وولف ہرڈ اپنے بل بوتے پر دنیا کی کم عمر ترین خاتون ارب پتی بن گئیں ۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے نسبتاً کم مقبول ہونے کے باوجودڈیٹِنگ ایپ بمبل کی بانی وہٹنی وولف ہرڈ بھی ایک مضبوط رول ماڈل کا کردار نبھا سکتی ہیں۔انھوں نے فروری میں اپنی نجی کمپنی بمبل کو پبلک کیا۔امریکہ کی حصص بازار نیسڈیک کی گھنٹی بجاتے ہوئے ان کا اٹھارہ ماہ کا بچہ اُن کی بانہوں میں تھا۔ اپنی تقریر میں انھوں نے کہا کہ وہ انٹرنیٹ کو ایک رحم دل اور جواب دہ جگہ بنانا چاہتی۔ ان کی ایپ کا مرکزی فوکس یہ ہے کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان تعلق بنانے کی غرض سے صرف خواتین ہی بات شروع کر سکتی ہیں۔ وولف ہرڈ اس وقت بمبل کے 11.6 فیصد شیئرز کی مالک ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ باڈو کی بھی سربراہ ہیں۔