ہانگ کانگ (اے ایف پی) برطانوی مالیاتی ادارے ’’ ایچ ایس بی سی بینک‘‘ نے کہا ہے کہ 2018ء کے دوران اس کا قبل از ٹیکس منافع 19.9 ارب ڈالر رہا جو 2017ء کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے ۔ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2018ء کی آخری سہ ماہی کے دوران ادارے کو سخت مشکلات کا سامنا رہا اور اس کا سہ ماہی کا قبل از ٹیکس منافع توقعات سے کم ہوکر 3.39 ارب ڈالر رہا ۔