واشنگٹن( ویب ڈیسک) ایچ پی نے ایک نیا الٹرا وائیڈ خم دار مانیٹر متعارف کرایا ہے ۔ اسے S430c کا نام دیا گیا ہے ۔ 43.4 انچ سکرین کے اس مانیٹر میں ایک زبردست فیچر شامل کیا گیاہے ۔ یو ایس بی -سی کی مدد سے اس مانیٹر سے آپ ایک ساتھ دو ڈیوائسز کو منسلک کر سکتے ہیں اور یہ ایک ساتھ دونوں کا ڈسپلے دکھاتا ہے ۔یعنی یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ 24 انچ کے دو مانیٹر ایک ساتھ رکھ لیں۔اس ڈسپلے کے پراسیسر اور سافٹ وئیر جسے ایچ پی ڈیوائس برج (HP DeviceBridge) کا نام دیا گیا ہے ، کی مدد سے آپ ڈریگ اور ڈراپ کے ذریعے دونوں مشینوں کے بیچ فائلیں ٹرانسفر کر سکتے ہیں جس کے بعد فائلیں یو ایس بی -سی کنکشن کی مدد سے متعلقہ ڈیوائس میں ٹرانسفر ہو جاتی ہے ۔ یہ 350 nits تک روشن ہو سکتا ہے ۔ اس مانیٹر میں ایک پاپ اپ آئی آر کیمرہ بھی ہے ، جس کی مدد سے ونڈوز ہیلو لاگ انز کو استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس میں 2 یو ایس بی -سی اور4 یو ایس بی -اے پورٹس ہیں۔ اس میں ایک ایچ ڈی ایم آئی ساکٹ، ڈسپلے پورٹ اور آڈیو جیک بھی ہے ۔ اس مانیٹر میں ونڈوز، میک او ایس، لینکس اور اینڈروئیڈ پر مشتمل دو ڈیوائسز ایک ساتھ چل سکتی ہیں ۔ یہ مانیٹر 4 نومبر سے 999 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔