وہاڑی، بورے والا ( ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر وقاص رشید نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کے چلڈرن کمپلیکس میں پولیو کے قطرے پلاکر پانچ روزہ پولیو مہم کا آغازکردیا۔ پولیو مہم ضلع بھر میں 16دسمبر سے لے کر 20دسمبر تک جاری رہے گی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں555627بچوں کو پولیو قطرے پلا ئیں جائیں گے ۔ضلع بھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 1357ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیو انتہائی خطرناک مرض ہے جسکے خاتمہ کیلئے تمام تر وسائل برو ئے کار لارہے ہیں۔ پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ خود کرونگا۔پولیو ٹیموں کیلئے ڈی پی او وہاڑی کے ساتھ ملکر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔