اسلام آباد(نامہ نگار) روزگار کے حصول کیلئے احتجاج کرنے والے پی ایچ ڈی سکالرز کو بنی گالہ میں احتجاج کرنا مہنگا پڑھ گیا،وفاقی پولیس نے درجنوں سکالرز کو احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا۔پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کا بنی گالہ میں دھرنا پروگرام دھرے کا دھرہ رہ گیا، مظاہرین گزشتہ روز صبح بنی گالہ میں احتجاج کے لیے پہنچے تھے جہاں مظاہرین کی جانب سے پرامن احتجاج کیا گیا، پِی ایچ ڈی ڈاکٹرز کی نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے تک بنی گالہ میں دھرناکی دھمکی دی تھی تھی جسکے بعد اسلام آباد پولیس کی جانب سے انہیں بنی گالہ سے گرفتار کر لیا گیا جسکے بعد انہیں تھانہ منتقل کر دیا گیا تاہم آخری اطلاعات تک مقدمے کا اندراج نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ملازمت کے حصول کے لیے چوتھی مرتبہ احتجاج کر رہے تھے جبکہ ملک بھر میں اس وقت 500کے قریب پی ایچ ڈی سکالرز اسراپا احتجاج ہیں۔