لیہ(نامہ نگار )غیرملکی خاتون سوشل میڈیا پرپاکستانی نوجوان سے دوستی محبت میں بدلنے پر شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی، لیتھوانیا کی ڈنگالیہ ہوائی جہاز اور ریل پر سفرکرتے ہوئے لیہ پہنچی اور گزشتہ روز لیہ کے نواحی علاقہ 88ایم ایل میں عمر دراز اعوان سے بیاہ رچالیا۔ دولہا عمر دراز نے روزنامہ 92نیوز کو بتایا کہ ہم شادی کر کے بہت خوش ہیں ۔دولہے کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا چکے ہیں اور وہ اپنی دلہن ڈنگالیہ کے ہمراہ کل لیتھوانیا چلے جائیں گے ۔