مکرمی!گڑھی عمر خیل درگئی ملا کنڈ کی رہنے والی ہوں اس سال میٹرک کا امتحان 920نمبروں کے ساتھ پاس کیا اور پورے علاقے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مزید تعلیم جاری رکھنے کا شوق تھا لیکن غربت اور بھائی کی بیماری کی وجہ سے مزید تعلیم جاری نہیں رکھ سکتی۔ میرا چھوٹا بھائی وصیب جس کے دل میں دو سوراخ ہیں پشاور میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض دل اطفال ڈاکٹر کامران خٹک نے بھائی کو اتفاق ہسپتال ٹرسٹ ماڈل ٹائون لاہور ریفر کیا وہاں کے ڈاکصر عاصم خان نے میرے بھائی کا چیک اپ کیا اور میرے والد کو بتایا کہ آپ کے بیٹے کا اپریشن کرنا ہو گا اس پر اخراجات 7لاکھ روپے آئیں گے۔ ہم غریب لوگ ہیں والد ایک آنکھ سے معذور ہے بھائی کی تکلیف اور دن رات چیخ و پکار مجھ سے برداشت نہیں ہو سکتی اس لئے بھائی کے علاج کے لئے آپ بھائیوں کی دہلیز پر آئی ہوں مجھے امید ہے کہ آپ سب بھائی میرے بھائی کے اپریشن میں میری مدد ضرور کریں گے اور اپنی بیٹی کو مایوس نہیں کرینگے کوئی اللہ کا نیک انسان اتفاق ہسپتال ٹرسٹ ماڈل ٹائون لاہور میں 7لاکھ روپے جمع کر کے ہمیں اطلاع کریں ہمیں نقد رقم کی ضرورت نہیں ہے۔ میں حافظ قرآن ہوں اور ہر نماز اور تلاوت میں اپنے بھائی کے ساتھ ساتھ آپ سب بھائیوں کے لئے بھی دعائیں کرتی رہونگی۔(آسیہ بی بی دختر نواب خان گڑھی عمر خیل درگئی‘ 0305-1060605۔ اتفاق ہسپتال ٹرسٹ ماڈل ٹائون لاہور)