نیویارک(ویب ڈیسک) کیا ایک ڈالر کا نوٹ دو دلوں کو آپس میں ملا سکتا ہے ؟ جیسن نامی ایک سوشل میڈیا صارف کی آپ بیتی پڑھ کر اس سوال کا جواب ’’ہاں‘‘ میں ملتا ہے ۔ سوشل میڈیا سائٹ پر موجود جیسن ڈبلیو نے اپنا واقعہ بیان کیا ہے ۔ وہ لکھتے ہیں: ’’جب میں جونیئر ہائی سکول (نویں جماعت) میں تھا تو ایک لڑکی کو بہت پسند کرتا تھا ۔ ایک دن سکول کی جانب سے کسی دور دراز میلے میں جاتے ہوئے ہم کچھ دیر کیلئے ایک گیس سٹیشن (پیٹرول پمپ) پر رکے ، جہاں سے اس نے مجھے چیونگم کا ایک پیکٹ خرید کر دیا۔ میں نے اسے ایک ڈالر دیا لیکن اس نے وہ ڈالر لینے سے منع کردیا۔ ’’تو میں نے وہ نوٹ چپکے سے اس کی جیب میں کھسکا دیا۔ جس دن ہمارے آغازِ محبت کی سالگرہ تھی، میں نے اس نوٹ کے نچلے حصے میں ’’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟‘‘ لکھا اور اسے دے دیا۔ آج ہماری شادی کو 15 سال ہوچکے ہیں۔