ایڈاہو(ویب ڈیسک) امریکی شہری نے ایک منٹ کے اندر منہ سے سب سے زیادہ پاپ کارن کیچ کرنے کا ریکارڈ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔یہ انوکھا ریکارڈ امریکا کے شمال مغربی حصے میں واقع ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے شہری نے اپنے پڑوسی کی مدد سے بنایا۔اْن کا پڑوسی تھوڑے فاصلے سے پاپ کارن پھینک رہا تھا اور وہ منہ سے انہیں پکڑ رہے تھے۔ڈیوڈ رش نے ایک منٹ میں 54 پاپ کارن منہ سے کیچ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج 37 ریکارڈ برابر کردئیے۔