مہر اعجاز احمد اچلانہ ،اُس سیاسی جماعت کیصوبائی وزیر ہیں، جس کے سربراہ کرپشن کی بدولت نااہل ہو کر ملک دُشمنی پر اُترے ہوئے ہیں۔ وہ یہ بھی نہیںجانتے کہ کس محکمے کے وزیر ہیں؟ اب یہ بھی نہیں کہ نرے اَن پڑھ یا اپنے قائد جیسے ہیں؟تھوڑے بہت مختلف ہیں۔ اپنے علاقے میں تعلیمی ادارے بنانے کی شہرت رکھتے ہیں۔ اہلِ علاقہ اپنے ایم پی اے کے مذکورہ جنون کی ایک بڑی وجہ یہ بتاتے ہیںکہ ’’ پہلے تعلیمی ادارے بنواتے ہیں ،پھر وہاں سال بھر اساتذہ کے تبادلے کرواتے رہتے ہیں۔ وہ تعلیمی ادارے بنانے سے زیادہ شہرت ،اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے رکھتے ہیں۔ کسی استا د کا جب تبادلہ دُوردراز کے علاقہ میں کرواتے ہیں ،تو خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔ وہ اساتذہ کی یہ تذلیل کرکے خوش کیوں ہوتے ہیں؟ اس سلسلے میں ایک ووٹر کا کہنا تھا ’’ وزیرِ صاحب کوپڑھے لکھے لوگ سلام کرتے ہیںنہ ہی ووٹ دیتے ہیں‘‘