لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے ایک وزیر کو سکیورٹی کیلئے صرف دو کانسٹیبل دینے کا فیصلہ کیا ہے جوانہیں اپنے آبائی اضلا ع سے ملیں گے جبکہ وزرا کیساتھ کوئی سکواڈ کی گاڑی نہیں چلے گی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ کے بعد آئی جی پنجاب نے تمام وزراء کو صرف 2 پولیس اہلکار سکیورٹی کے لیے مہیا کرنے کا حکم دے دیا۔اس کے علاوہ آئی جی پنجاب نے تمام ڈی پی اوز کو حکم دیا ہے کہ صرف متعلقہ ضلع سے سکیورٹی کے لیے اہلکار دیئے جائیں اور کسی بھی وزیر کے ساتھ سکواڈ نہیں چلے گا بلکہ اپنی ہی گاڑی میں محافظوں کو ساتھ بٹھائیں گے ۔ایم پی ایز اور ایم این ایز کو پولیس سکیورٹی کے بجائے اپنے سکیورٹی گارڈز رکھنا پڑیں گے کیونکہ پنجاب میں کسی بھی منتخب نمائندہ کو سکیورٹی کے لیے اہلکارنہیں دیئے جائیں گے ۔