میلبورن(ویب ڈیسک) عراقی نژاد آسٹریلوی شہری حسام صراف نے ذاتی باغیچے میں ایک ہی پودے پر پانچ مختلف اقسام کے پھل اگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں تسلیم کیا ہے ۔ حسام بچپن میں کئی کئی مہینوں تک اپنے دادا کے باغ میں ان کا ہاتھ بٹانے اور باغبانی سیکھنے میں گزارتے تھے ۔طویل محنت کے بعد آخرکار حسام کو کامیابی حاصل ہوگئی اور وہ ایک ہی پودے پر سرخ و سفید شفتالو ، سفید اور زرد آڑو، سرخ و زرد آلوچے ، پیچ کاٹ ، خوبانی، بادام اور چیری اگانے میں کامیاب ہوگئے۔