پشاور(92نیوز)مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر سابق مشیر وزیراعظم انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ ایک کروڑ نوکریاں، 50لاکھ گھر اور دیگروعدے مرغیوں اورانڈوں پرختم ہوگئے ،100بعدیہ حال ہے اﷲ تعالیٰ خیرکرے 360دن بعدملک کاکیاحال ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے فانوس گجرکی نمازجنازہ اداکرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میڈیانمائندوں کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان نے 100دن مرغیوں اورانڈوں کے سوچ بچار میں گزاردیئے ہیں عوام الناس کی فلاح وبہبوداورملک کی ترقی کیلئے عمران خان کے پاس وقت نہیں۔