لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک ریسٹورینٹ نے تمام پیٹو حضرات کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اس کا دیوہیکل برگر ایک گھنٹے میں کھا کر دکھائیں تو اس سے بل نہیں لیا جائے گا۔ لیکن واضح رہے کہ اس برگر کا وزن لگ بھگ 12 کلوگرام سے زائد ہے جس میں 30 ہزار حرارے (کیلوریز) موجود ہیں۔برطانیہ کے شہر ورکنگٹن کے علاقے کومبریا میں واقع مدیحہ ٹیک اوے کے مالک کائل بارلو نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایک گھنٹے میں کوئی بھی یہ برگرختم نہیں کرسکتا۔