لاہور(نیوز رپورٹر) ایکسائز حکام نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی، فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے ساتھ ساتھ سبز رنگ کی جعلی نمبر پلیٹیں لگانے والی گاڑیوں کے خلاف آج کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے 2خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ایک ٹیم کی قیادت ای ٹی او ایکسائز محمد نعیم اور دوسری ٹیم کی سربراہی سینئر ایکسائز انسپکٹر ملک خالد کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز حکام نے 5ماہ کے عرصہ کے بعد دوبارہ سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے ساتھ غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف جزل ہولڈ اپ کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ایکسائز ٹیمیں ٹھوکر نیاز بیگ کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت لبرٹی چوک اور دیگر علاقوں میں ناکے لگا کر نادہندگان کے خلاف کارروائی کریں گئی اسی طرح ان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا اور ایسی گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا جو رجسٹریشن کے بعد مالکان کے حوالے کی جائیں گئی۔