کراچی (کلچرل رپورٹر) فیملی فیسٹیول ایکسپو سینٹر لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔فیسٹیول میں خاندان کیلئے کھانا پکانے کے فن‘ میوزک‘ شاپنگ اور بچو ں کیلئے گیمز سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔ شہر کے ہر کونے سے فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔فیسٹیول میں شرکاء کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیاگیا تھا۔