کراچی (پ ر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (خیبر پختونخوا) کے نائب صدر ڈاکٹر حافظ ثناء اللہ خان اور چیئرمین کے پی کے کمیٹی طاہر فاروق نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ سی پی این کی ایکشن کمیٹی کے وفد نے گزشتہ روز وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے ملاقات کی۔واضح کیا جاتا ہے کہ سی پی این ای نے نہ تو کوئی ایکشن کمیٹی تشکیل دی ہے اور نہ ہی گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات سے سی پی این ای وفد کی کوئی ملاقات ہوئی ہے ۔ سی پی این ای (کے پی کے ) نے ہمیشہ خیبر پختونخوا کے علاقائی اخبارات کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر فورم پر مؤثر انداز میں آواز اٹھائی ہے ۔ سی پی این ای کا مطالبہ رہا ہے کہ بلیک اینڈ وائٹ شائع ہونے والے اخبارات کو کم از کم 1500 سنٹی میٹر جبکہ رنگین شائع ہونے والے علاقائی اخبارات کو 3000 سنٹی میٹر اشتہارات جاری کئے جائیں۔