سرگودھا، فیصل آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی رپورٹر )وزیر علیٰ پنجاب عثمان بزدار آج پانچوں ڈویژنوں کی وکلا ایکشن کمیٹی سے ملاقات کریں گے ،ملاقات میں وکلا وفد وزیراعلیٰ کو ہائی کورٹ بینچز سمیت اپنے مطالبات پیش کرے گا۔یاد رہے سرگودھا میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے لئے وکلا کی ہڑتال 56روز سے جاری ہے ، منگل کو بھی وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ برقرار رکھا ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ سمیت عدالتوں کے مین گیٹوں کی تالا بندی کی گئی جس کی وجہ سے عدالتی اورسرکاری کام ٹھپ رہا ۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں بھی وکلا کا احتجاج جا ری رہا ہے ،و کلا نے سیشن کورٹ،سول کورٹ،ریونیو عدالتوں اور اراضی ریکارڈ سنٹر کی تالہ بندی کی ۔ ہڑتال کے باعث عدالتی امور ٹھپ ہونے سے ملزمان کی ضمانتیں بھی لٹک گئی ہیں ۔