لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کر دیا۔ دورکنی بنچ نے محمد اقبال کی اپیل پر سماعت کی ۔جس میں سزائے موت کو چیلنج کرتے ہوئے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ ملزم کے خلاف 2007 میں عبدالواحد نامی شخص کو قتل کرنے کے الزام میں تھانہ صدر پاکپتن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی اپیل منظور کر لی ہے اور سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔