لاہور(نامہ نگاخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر قرار دیا ہے کہ ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق کالے ہرن کے شکار پر پابندی برقرار رہے گی۔ حکومت کالے ہرن کے شکار کے لیے کسی ملکی یا غیر ملکی شہری کو پرمٹ جاری نہیں کرے گی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری وائلڈ لائف پنجاب کوذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔ شیراز ذکاکی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جس میں کالے ہرن کے شکار پر پابندی اور نسل بقا کے لیے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے درخواست گزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ کالے ہرن کے نسل کی بقا کے لئے حکومت اقدامات کرنے میں ناکام رہی وکیل نے نشاندہی کی کہ کالے ہرن کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں لہذاء عدالت حکومت کو کالے ہرن کے شکار پر پابندی اور نسل بقا کے لیے اقدامات کا حکم دے ۔