فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے ینگ وکلاء اور ڈسٹرکٹ بار کی انتظا میہ میں ٹھن گئی ، گذشتہ روز ینگ وکلاء نے احتجاجی ریلی میں حصہ لینے کی بجائے سیشن کورٹ گیٹ کے سامنے احتجاجی دھر نا دیا ، سیشن کورٹ میں دا ئری بند کر نے کا مطالبہ کر دیا ہے اور ینگ وکلاء کی طرف سے عدا لت میں پیش ہو نے کیلئے آنے والے وکلاء کے منشیوں کو بھی عدا لتوں کے احاطہ سے نکالا جاتا رہا ہے ، وکلاء عدا لتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں ، ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہمیں وکلاء کی طرف سے گذشتہ روز ریلی نکالی گئی ہے سیشن کورٹ گیٹ کے سامنے احتجاجی وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے صدر امجد اسلام کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلاء اپنے جہدو جہد سے کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے ، ڈسٹرکٹ بار کی انتظامیہ نے آج لاہور میں ہا ئی کورٹ بنچ کے قیام کے حوالہ سے صو بائی وزیر قانون کی سر براہی میں ہو نے والی کمیٹی کے اجلاس کی میٹنگ کو غیر معینہ مدت کیلئے موخر کئے جا نے کے معاملہ پر آج ڈسٹر کٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس بلا لیا ہے ، دریں اثنا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے احتجاج کرنے والے وکلا نے گوجرانوالہ میں ڈپٹی کمشنر آفس کی تالہ بندی کردی جس کی وجہ سے شہر میں جاری کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن رُک گیا، ہزاروں رجسٹریاں اور درخواستیں التوا کا شکار ہوگئیں اور سائلین شدید پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں۔