لاہور (نامہ نگار خصوصی) دوملزمان ہائیکورٹ میں ضمانت مسترد ہونے پر دھر لیے گئے ، لاہور ہائیکورٹ میں پولیس نے مختلف دو مقدمات میں ملوث دو ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے فراڈ کے کیس میں ملوث ملزم نے ضمانت خارج ہونے پر فرار ہونے کی ناکام کوشش کی لیکن پولیس نے پھرتی دیکھتے ہوئے دبوچ کیا ملزم اویس نے ایف آر خارج کروانے کے لئے درخواست مسترد ہونے پر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے بھی پکڑ لیا دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ضمانت خارج ہونے پر دونوں ملزمان نے کمرہ عدالت سے دوڑ لگا دی لیکن کامیاب نہ ہو سکے ۔