لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نے خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے عمل شروع کردیا ہے ۔ اینٹی کرپشن پنجاب میں گریڈ 9 سے گریڈ 18 کے 137 نئے افسر بھرتی کئے جائیں گے ۔ ایک ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل، 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ،5 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لیگل ، 48 سٹینو گرافرز، 7 اسسٹنٹ، 34 جونیئر کلرک ، 20 نئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 8 نئے ڈیٹا انٹری آپریٹر بھی بھرتی کئے جائیں گے ۔ اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے کہا کہ خالی اسامیوں پر بھرتی کے بعد ادارے کی استعداد کار اور افادیت میں مزید اضافہ ہو گا ۔ اینٹی کرپشن بھرتیاں