لاہور(نامہ نگار)ایڈمنسٹرلاری اڈا کی جنرل بس سٹینڈ لاری اڈامیں کاروائی کی گئی اس موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد گاڑیوں کو بھاری جرمانے جبکہ بعض کو بند کر دیا گیا ، اس موقع ہر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ احمد رضا بٹ نے کہا کہ ماسک کے بغیر مسافر نہ بٹھانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ متعدد ٹرانسپورٹروں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں تعاون کیا جا رہا ہے ، جبکہ جو ٹرانسپورٹر ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرتے انکے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں گاڑیوں کو بند بھی کیا جا رہا ہے ۔