لاہور(نیوز رپورٹر)اینٹی کرپشن کا کریک ڈاؤن ،کرپشن پر5سرکاری ملازمین گرفتار کرکے ہزاروں روپے رشوت برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے بارانی یونیورسٹی چکوال کا فیلڈ آفیسر خالد حسین کو گرفتار کر لیا۔ لزم نے زیتون کی فصل کی مد میں سرکاری خزانہ کو 48 لاکھ کا نقصان پہنچایا ۔ بہاولپور کے موضع پکی وار سے نمبردار مقدمہ نمبر 8/21 میں گرفتار کر لیا،جبکہ سول کورٹ یزمان کا بیلف اصغر علی پانچ ہزار رشوت وصول کرتے ، فیصل آباد سے جعلی دستاویزات پر ٹیچر بھرتی ہونے والا نعیم جاوید گرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقہ کوٹلی ستیاں سے پٹواری خانزادہ عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا ۔پٹواری کوٹلی ستیاں نے جعلی بیع نامہ تیار کرکے زمین کا انتقال کیا۔ عدالت نے ملزم کو تین سال قید اور پچاس ہزار جُرمانے کی سزا سُنائی ۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے مقدمہ نمبر 31/21میں محکمہ آبپاشی کا ہیڈ کلرک گرفتار کر لیا۔