دبئی (سپورٹس ڈیسک) شائقین کرکٹ تیاری پکڑیں، اگلے ماہ پاک بھارت کرکٹ میچ کا اعلان کر دیا گیا، ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا، ٹورنامنٹ 5 ستمبر سے 14 ستمبر کے دوران کھیلا جائے گا، روایتی حریف ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی کرکٹ کونسل نے اگلے ماہ ستمبر میں انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل کیے گئے ہیں۔ جبکہ ٹورنامنٹ 5 ستمبر سے 14 ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ پانچ ستمبر کو افغانستان کے ساتھ کھیلے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سات ستمبر کو مدمقابل ہوں گی۔