لاہور(کرائم رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور امجد علی شاہ نے گزشتہ روز جوڈیشل عملہ کے ہمراہ کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 64 اسیران کی رہائی کے احکامات جاری کیے ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور امجد علی شاہ نے گزشتہ ر و ز کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوڈیشل عملہ کے ہمراہ جیل میں قیدیوں وحوالاتیوں کی مہیا کی جانے والی کھانے پینے کی اشیائ، کچن، ہسپتال، بیرکس، صفائی ، سیکورٹی اور دیگر امور کو چیک کیا اس موقع پر انہوں نے قیدیوں وحوالاتیوں سے بات چیت کی اور ان سے مسائل کے حوالے سے پوچھا ۔