لاہور،اسلام آباد(کر ائم ر پو ر ٹر،نمائندہ خصوصی سے ،وقائع نگارخصوصی )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،ایڈیشنل سیکرٹری کامرس ڈویژن جاوید اکبر کی خدمات پنجاب کے سپرد کر دی گئیں ،نادر ممتاز وڑائچ ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائمز افیئرز ڈویژن تعینات کئے گئے ،آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے 6 افسروں کے بھی تبادلے کئے گئے ،چیف فنانس آفیسر کشمیر افیئرز ڈویژن ادریس میاں اورچیف فنانس افسر نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن پیر بھو سوہی لال کی خدمات آڈیٹر جنرل پاکستان کو واپس کر دی گئیں ،چیف فنانس افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن افضل کا وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کئے گئے ،چیف فنانس افسر ہاؤسنگ ڈویژن ساجد محمود کو نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی اورچیف فنانس افسر نسیم اختر گاد کو کشمیر افیئرز ڈویژن کا اضافی چارج کیاگیا۔ادھر آئی جی پنجاب کی طرف سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کو ڈی پی او چکوال اور ڈی پی او چکوال عادل میمن کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔ادھر پنجاب حکومت نے 4افسروں کو اوایس ڈی بنادیا جن میں ایم ارشد کو ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ، شاہد محمود عادل کو ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹی ٹیویٹ ، شاہد عمران مارتھ کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی ،امتیاز احمد کو محکمہ اینٹی کرپشن سے تبدیل کر کے او ایس ڈی بنادیاگیا ،اشفاق حسین سیال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس لیہ کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ صبا عادل کی خدمات پنجاب فوڈاتھارٹی کے حوالے کردی گئیں ۔