لاہور(اپنے رپورٹر سے )ایڈیشنل کمشنر لاہور ڈویژن طارق قریشی کی زیر صدارت زرعی ٹاسک فورس کی ڈویژنل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل کمشنر لاہور نے کہا کہ جعلی کھادوں و کیڑے مار ادویات میں ملوث لائسنس ہولڈرز کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔ اگست میں زیریں عدالتوں میں چھٹیوں سے فیصلے ہونے کی تعداد کم رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے 10 کیسز سمیت ڈویژن میں پولیس کے پاس زیر التوا کیسز کی تعداد کم ہو کرصرف 43 رہ گئی ہے ۔ پراسیکیوشن کا تمام کیسز کو نمٹانے پر ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کھادوں و پیسٹیسائیڈز میں ملاوٹ میں ملوث مافیا کو کوئی ڈھیل نہیں دی جائیگی۔