لاہور(اپنے نیوز رپورٹر سے،کر ائم رپورٹر ) سی پی او آفیس کے باہر اے ایس آئی آصف کا معمر خاتون پر تشدد کا معاملہ، بزرگ خاتون نے مقدمے میں مدعی بننے اور اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی، بزرگ خاتون نے ایڈووکیٹ فرہاع علی شاہ کے توسط سے درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی پی او افس کے باہر اے ایس ائی نے بدسلوکی کی ، نصیراں بی بی نے مزید موقف اختیار کیا کہ پولیس اہلکاروں نے پیٹی بھائی کو بچانے کے لیے غلط مقدمہ درج کیا۔ پولیس اہلکاروں نے مقدمے میں میرانام اور ایڈریس غلط درج کیا۔ پولیس اہلکاروں نے میرانام کنندن بی بی اور مظفر گڑھ کی رہائشی قرار دیا، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ سی سی پی او آفس میں واقعہ کے مقدمے کی مجھے مدعیہ بنایا جائے ۔