لاہور(کامرس ڈیسک) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے ) کے اعلیٰ عہدیداران سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس (Davos)میں جاری عالمی اقتصادی فورم (World Economic Forum)سے باہر،پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے علاوہ پائیدار کاروباری طریقوں اور پاکستان میں اکاؤنٹنسی کی اہمیت پرزوردینے کی غرض سے ڈیووس میں ہیں۔ڈیووس میں موجود ایسوسی ایشن کے عہدیداران میں اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ سجید اسلم، گلوبل ہیڈ آف پبلک افیئرز، انتھونی والٹرز، کونسل کی رکن عائلہ مجید ایف سی سی اے ، اے سی سی اے ک سینئر رکن، کبیر نقوی ایف سی سی اے کے علاوہ ایپروڈ لرننگ پارٹنرز دی ملینیم یونیورسل کالج (TMUC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چودھری، فیصل مشتاق (ستارۂ امتیاز) کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے متعدد پارٹنر ایمپلائرز مثلاً اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب، واجد مرزا، پارٹنر آرتھر لارنس اور دین لیدر (پرائیویٹ)لمٹیڈ کے ڈائریکٹر، عرفان منیرشامل تھے ۔ڈووس-کلاسٹرز میں منعقد ہونے والے متعدد ایونٹس میں اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ سجید اسلم نے مختلف رہنماؤں سے ملاقات کی اوراُن پر پاکستان کے عالمی آؤٹ سورسنگ اور شیئرڈ سروس سینٹرز کے لیے ایک مرکز بننے کی گنجائش پر زور دیا۔