لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کاٹھیا نے یو سی 52 بی ایچ یو جلو پارک کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے یو سی ورکرز کی حاضری کو مانیٹر کیا اور یو سی ورکرز سے ملاقات کی اور ان سے پولیو کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ بھی لی۔ انہوں نے مناواں ہسپتال میں تعینات پولیو ٹیم کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ورکرز سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر بچوں کو قطرے بھی پلائے گئے ۔