اسلام آباد(پ ر) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے ) اور سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے اشتراک سے اسلام آباد میں اکیسویں سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ کانفرنس (ایس ڈی سی) منعقد ہوئی جس کا مقصد قانون سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا تھا تاکہ ’’پاکستان میں پائیدار ترقی ‘‘ کے لیے تبادلہ خیالات کیا جا سکے ۔اکیسویں سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ کانفرنس میں نہ صرف اقتصادی راہداری بلکہ دیگر شعبوں پر بھی بات کی گئی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر عبدالقیوم سلہری اور اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ، سجید اسلم نے زور دیا کہمستقبل کی معیشت کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی غرض سے پیشہ ور افراد کو فعال بنانے کے جاری مشن اورپالیسی، کاروبار اور مالیات کے شعبوں سے وابستہ پیشہ ور افراد کے علم اورتجربات میں شرکت کے ذریعہ اپنے علمی پلیٹ فارم کو مضبوط بنا سکتے ہیں ۔کانفرنس کے دوران متعدد سیشن منعقد ہوئے جن میں غربت، بھوک، صحت، تعلیم، موسمی تبدیلی، صنفی مساوات، پانی، صفائی، توانائی، ماحول ،سماجی انصاف اور پاکستان اور دیگر ممالک سے تعلق دیگر ایسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔