ٓٓاسلام آباد (پ ر )چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ، ہارون شریف نے چیف ایگزیکٹو اے سی سی اے Helen Brand OBE کے ساتھ ملاقات میں معیشت کے تنظیمی ڈھانچے کو در پیش مسائل اور درآمداد پر مبنی ترقی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے کہا کہ اے سی سی اے جیسا پروفیشنل ادارہ کارپوریٹ مینجمنٹ اور کارپوریٹ فنانس کے شعبہ میں ہیومن ریسورس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو اے سی سی اے ، Helen Brand OBE نے اے سی سی اے کی جانب سے پروفیشنل اکائونٹنٹس کو جدید ڈیجیٹل دور کے تقاضوں اور اعلی معیارِ تعلیم کی فراہمی کے بارے میں آگاہی دی ۔ اس سے قبل Helen Brand OBE نے چیئر مین Audit Oversight Board (AOB) ، طارق اقبال خان کے ساتھ اسلام آباد میں مستقبل کی شراکت داریوں پر غور کرنے کے لیے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں Audit Oversight Board (AOB) کے سینئر عہدہ دار چیف ایگزیکٹو آفیسر ، عثمان حیات اور FCCA چیف ریگولیٹری آفیسر ، شاہد کریم بھی شر یک تھے ۔