لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اﷲ رانجھا کی زیر صدارت اے سی آفس ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا۔اجلاس عیدالضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے پلان کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کیا گیا۔منیجر ایل ڈبلیو ایم سی، تمام یوسیز سیکرٹریز اور دیگرنے شرکت کی۔مینجر ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی ستھرائی کے پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے تمام یو سی سیکرٹریز کو اپنے اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے مساجد میں اعلانات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔